سوئی گیس حکام نےلاہور زون میں سی این جی اور صنعتوں کے لئے ہفتہ وار گیس فراہمی کا شیڈول ایک بار پھرتبدیل کردیا۔

لاہورزون میں صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو آج گیس فراہم کی جانی تھی تاہم شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔نئے نوٹی فکیشن کے مطابق دونوں سیکٹرز کو جمعہ ہفتہ اور اتوار کےروز گیس ملےگی۔ اس حوالے سےتمام ریجنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سوئی گیس حکام کی جانب سےشیڈول میں تبدیلی کی وجہ سندھ میں تخریب کاروں کےہاتھوں پائپ لائن کی تباہی بتائی جاتی ہےجس کےباعث سسٹم میں اڑتیس ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے جسے پورا کرنے کے لئے لاہور زون کو آج کی بجائےکل سے گیس سپلائی کی جائے گی۔