ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا سلسلہ آج سے شروع ہورہاہے جو سترہ اپریل تک جاری رہے گا۔

ملک بھر میں قائم الیکشن ٹربیونلز چوبیس ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے یا منظور ہونےکیخلاف اپیلوں پر آج سےفیصلے سنائے جائیں گے ۔ عام انتخابات کا یہ مرحلہ سترہ اپریل تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن نےملک بھر میں 9 الیکشن ٹربیونلز قائم کئے ہیں۔ پنجاب میں5، سندھ میں2، پشاور اور کوئٹہ میں ایک ،ایک الیکشن ٹربیونل قائم کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 اور این اے 49 کی اپیلوں پر فیصلے راولپنڈی بینچ ٹربیونل کرےگا۔