لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظور کئے جانے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت جاری ہے۔ اپیلوں پر سماعت سترہ اپریل تک جاری رہیں گی۔

لاہورہائیکورٹ کی صدر نشست پر دونوں الیکشن ٹربیونلز ابتک 253 اپیلوں کی سماعت کرچکے ہیں۔ الیکشن ٹربیونلزکی جانب سےابھی صرف تک بیس اپیلیں نمٹائی گئیں ہیں، جبکہ 231 اپیلوں پر نوٹس جاری کر کے دو اپیلوں کو واپس چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا گیا ہے۔ اپیلیں دائر کرنے کے آخری روز درجنوں مزید امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹربیونلز میں اپیلیں دائر کی گئیں۔ الیکشن شیڈول کے مطابق الیکشن ٹربیونلز ان اپيلوں پر سترہ اپریل تک فیصلے کریں گے۔