الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود مرکز اور سندھ میں پی پی دور کے لگائے گئے اعلی افسران کو تبدیل نہیں کیا گیا،شہباز شریف
سابق وزیراعلی محمد شہباز شریف کی جانب سے دئیے جانے والے ایک بیان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود مرکز اور سندھ میں پی۔پی دور کے لگائے گئے اعلی افسران کو تبدیل نہیں کیا گیا۔ جس کے باعث نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک ہوتی جارہی ہے۔ عام انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرنے والے والےمختلف اداروں میں اس وقت پیپلز پارٹی کے منظور نظر افسران تعینات کئیے گئے ہیں۔ ان میں نیب، ایف۔آئی۔اے اور نادرا کے محکمے شامل ہیں۔ سابق وزیراعلی نے کہا کہ سندھ کے چیف سیکرٹری کو تبدیل کرکے وہاں الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق پنجاب کے سابق چیف سیکرٹری ناصرکھوسہ کو تعینات کیا جائے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ ایک نگران وفاقی وزیر کے میاں نوازشریف کے حوالے سے دئیے جانے والے بیانات کو ایشو بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب کمیشن کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کی جارہی