بسنت منانے کا اعلان کرنے پر نگران وزیراعلی پنجاب نجم سیٹھی کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی
حافظ عدنان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے بسنت منانے پر پابندی عائد کی اور یہ حکم دیا کہ اگر بسنت منائی بھی جائے تو حفاظتی اقدامات کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے بسنت منانے کا اعلان تو کردیا ہےلیکن کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے جو سپریم کورٹ کے احکامات کی واضح خلاف ورزی ہے ،لہذا عدالت بسنت منانے کا اعلان کرنے پر نجم سیٹھی کے خلاف کارروائی کا حکم دے