زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کے ریمانڈ میں مزید چھ روز کی توسیع
لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زین قتل کی مرکزی ملسم مصطفی کانجو کو پیش کیا گیا،سماعت میں پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کا آٹھ روزہ ریمانڈ مکمل ہو گیا ہے، ملزم سے پسٹل ، کلاشنکوف ، گاڑی اور ڈنڈے وغیرہ برآمد ہوئے تاہم ملزم کا مزید ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے مصطفی کانجو کا چھے دن کا مزید ریمانڈ دیے دیا،،ملزم کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فائرنگ دو گارڈز کے درمیان ہوئی جس کی زد میں آکر زین جاں بحق ہو گیا،انکا کہنا تھا کہ مصطفی کانجو کا فائرنگ سے کوئی تعلق نہیں