عمران خان نےکہا ہےکہ برطانوی وزیراعظم نےاپنا ٹیکس ریکارڈ عوام کےسامنےرکھ دیا

پہلے قومی اسمبلی پھر قوم سے خطاب چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ بار بار دہرا رہے ہیں،،، عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں ایک بار پھر وزیراعظم میاں نواز شریف کے سامنے سوالیہ انداز میں اپنے ٹیکس گوشوارے اور اثاثے عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا ہے،،، عمران خان کہتے ہیں کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنا ٹیکس ریکارڈ عوام کے سامنے رکھ دیا،،، کیا ہمارے وزیراعظم میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے اثاثے، ٹیکس گوشوارے عوام کے سامنے رکھیں۔۔