پاناما لیکس نےحکمرانوں کی کرپشن کوواضح کردیا۔پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئےچیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی کمیشن بنایاجائے:سراج الحق

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے موجودہ اورسابق حکمران کرپشن کے اصل علمبردار ہیں۔ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے اہل خانہ سمیت دیگرافراد کے نام شامل ہیں۔ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو واضح کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے بعد ملکی سیاست میں مزید دھماکے ہوں گے۔ انہوں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ملک کی معاشی صورتحال کےبارے میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ معاشی دہشت گردی بھی پاکستان کے لیے ایک چیلنج ہے۔ ملک کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔