راجن پورمیں چھوٹوگینگ کےخلاف آپریشن 11روزبھی جاری ہے

راجن پور میں چھوٹو گینگ پولیس کے لیے درد سر بن گیا۔ آپریشن آہن کے دوران پولیس کو چھوٹو گینگ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ سات اضلاع کی پولیس نے گیارہ کلومیٹر کےعلاقے کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔
آپریشن میں حصہ لینے کیلئے ایلیٹ فورس کے مزید دو سو اہلکار علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ائیر کرافٹ گنز ،دستی بم،راکٹ لانچرز اور دیگر جدید اور بھاری ہتھیار موجود ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے سے ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔