اسلامی نظریاتی کونسل کےاجلاس میں ممبران سفارشات پرعملدرآمد نہ ہونےپر پھٹ پڑے
اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین مولانا شیرانی کی زیرصدارت ہوا، سیکرٹری قانون جسٹسں سردار رضاء خان نے تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اگر منظوری دے تو حکومت کو سفارشات بھجوا دینگے، سمعیہ راحیل قاضی نے کہا کہ کونسل کے لئے واقعی ریسرچ سنٹر کی ضرورت ہے، جس پر افتخار حیسن نقوی کا کہنا تھا کہ ان کی سفارشات پر سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیاں غور نہیں کر رہیں، اسمبلیاں سفارشات پر عمل نہ کر کے آئینی خلاف ورزی کر رہی ہیں، جبکہ میڈیا اور عوام ان پر غصہ نکالتے ہیں، محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اردو زبان میں امور سرانجام دینے کا فیصلہ دیا، مگر سپریم کورٹ کے ججز ہی اس پر عمل نہیں کرتے تو کیا کیا جائے؟ زاہد قاسمی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی توسیع پر تمام ارکان متفق ہیں، جس پر کونسل نے توسیع منصوبے کی منظوری دے دی، جس کے بعد منصوبے کی سفارشات حکومت کو بھجوائی جائیں گی ۔۔۔۔۔