دبئی میں دنیاکی سب بلندعمارت برج خلیفہ سےبھی اونچی عمارت بنانےکااعلان کردیاگیا

کمپنی نے ابھی اس عمارت کی مجوزہ اونچائی کے متعلق معلومات نہیں فراہم کی ، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ 828 میٹر اونچے برج خلیفہ سے بلند ہو گی ، منصوبے پر ایک ارب ڈالر خرچ ہوں گے اور یہ عمارت دو ہزار بیس میں دبئی ایکسپو تک تیار ہو جائے گی اس بلڈنگ کا نام دی ٹاور رکھا جائے گا ،دی ٹاور میں رہائشی افلیٹوں کے علاوہ ہوٹل اور وسیع چھت بھی ہو گی اور سمندر کے نظارے کے لیے مخصوص سہولیات بھی ہوں گی ۔عمارت میں برج الخلیفہ سے زیادہ کمرے ،،لفٹس ،اور دیگر سہولیات موجود ہونگی ،،برج الخلیفہ کو گزشتہ دس برس سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ اعزا ز اسے مزید چار سال حاصل رہے گا