خطےکوسب سےزیادہ خطرہ دہشت گردی سےہے،وہ مصری پارلیمنٹ سےخطاب کررہےتھے: شاہ سلمان بن عبد العزیز
شاہ سلمان نے مصری پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم اورعرب دنیا کودرپیش مسائل کے حل کیلیے اتحاد اورمشترکہ موقف اپنانے کی ضرورت پر زوردیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کیلیے فلسطینی کاز سرفہرست ہےان کاکہناتھا کہ جزیرہ نماشمالی سینامیں آزاد تجارتی زون کے قیام سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گاخادم حرمین شریفین نے جامعہ الازہرکاپہلادورہ بھی کیا۔ شاہ سلمان کا ستقبال کرنے کیلیے شیخ الازہرڈاکٹراحمد الطیب اورجامعہ کے متعدد سینئراہلکارموجود تھے۔ شاہ سلمان نے مصر کے دورہ کے دوران کم ازکم چالیس ارب ڈالر کے تجارتی اور دفاعی معاہدے کیے ہیں ماہرین مصر پر سعودی عرب کے اس قدر اعتماد کو خطے میں نئی تبدیلی کے طور پر دیکھ رہے ہیں