پانامہ لیکس پر رائیونڈ مارچ ہونے تک انٹراپارٹی الیکشن کو ملتوی کررہے ہیں : کپتان

پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں پانامہ لیکس کے انکشافات کے باعث انٹراپارٹی الیکشن دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیئے گئے، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ چوبیس اپریل کو پارٹی کا یوم تاسیس ہر صورت ایف نائن پارک میں ہی منایا جائے گا،پارٹی کے بیسویں یوم تاسیس پر بڑا سیاسی شو ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پانامہ لیکس پر رائیونڈ مارچ ہونے تک انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کررہے ہیں، پانامہ لیکس کے انکشافات پر تحریک چلے گی جس کا اختتام رائیونڈ میں ہوگا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وہ چودھری نثار کی پیشکش کو قبول کرتے ہیں اور ان سے ملنے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر بیرون ممالک کے ماہرین کی کمیٹی بھی بنائی جائے گی جو مزید تحقیقات کرے گی