آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا گیا

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، ملاقات میں خطےکی سکیورٹی پر بات چیت کی گئی، جبکہ اس موقعہ پرافغانستان کے تناظر میں سکیورٹی کے حوالے سے افغان مصالحتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے استحکام میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔