شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے جواب میں کیے گئے فضائی حملوں میں شام کے قابلِ استعمال بیس فیصد طیارے تباہ کر دیئے گئے ہیں:امریکہ

اٹلی میں ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس میں امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس نے دعوٰی کیا ہے کہ شام کے 20 فیصد فعال طیارے تباہ ہوگئے ہیں،، اب شامی جہازوں میں ایندھن بھرنے یا مسلح ہونے کی صلاحیت نہیں رہی اور نہ ہی رن وے قابل استعمال رہا ہے،، امریکہ کے شام پر حملے کے بعد بڑے پیمانے پر نقصان کا اعتراف کیا گیاتھا ،، تاہم روسی وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ صرف چھ شامی فضائی جہاز اور عمارتیں تباہ ہوئیں ،، جیمز میٹس نے کہا ان حملوں سے صاف ظاہر ہے کہ امریکہ شامی صدر بشارالاسد کی کی جانب سے معصوم شہریوں کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنائے جانے کی حمایت نہیں کرتا،، اور ضروروت پڑنے پر شام پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے