یورپی ممالک مہاجرین کو ہنگری واپس نہ بھیجیں۔ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے یورپی یونین کو مزید مہاجرین ہنگری بھیجنے سے روک دیا ہے ۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارے کے کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گراندی نے کہا ہے کہ ہنگری میں مہاجرین کے مراکز میں نئے آنے والوں کے لیے سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ گراندی نے یورپی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ ا±س وقت تک ڈبلن معاہدے پر عمل درآمد روک دیں، جب تک ہنگری کی حکومت پناہ گزینوں کے حوالے سے یورپی اور بین الاقوامی معیار نہیں اپناتی۔واضح رہے کہ ہنگری کی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ نئے قوانین متعارف کرانے کے بعد سے وہاں مہاجرین کے لیے مسائل مزید بھی بڑھ گئے ہیں۔