پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجوایشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں میں ایک سو سینتیس ویں جی ڈی پی، تراسی ویں ویں انجینئرنگ کورس کی گریجوایشن پریڈ ہوئی۔ پاس آؤٹ ہونیوالوں میں تیرانوے ائیر ڈیفنس، اٹھارہ اے اینڈ ایس ڈی، چھ نیوی گیشن اور دو لاجسٹکس کورسز بھی گریجویشن میں شامل ہیں وزیراعظم نواز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعظم نے پریڈ کا معائینہ کیا تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑااعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں قومی ترانا بھی بجایا گیا وزیراعظم نوازشریف نے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹس کو بیجز لگائے۔ نمبرایک چیمپئن سکواڈرن کو قائداعظم بینردیا۔ شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا خوبصورت مظاہر کیا۔