شکاگو:کتے کو سیر کروانے پر باپ ،بیٹے کے درمیان جھگڑ، بیٹا ہلاک باپ ذخمی

شکاگو میںباپ نے کتے کو سیر کروانے کے لیے لے جانے پر ہونے والے بحث کے دوران فائرنگ کر کے بیٹے کو ہلاک کر دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق 22 سالہ نوجوان کی والد درمیان بحث چھڑ گئی جس کے نتیجے میں دونوں نے آپے سے باہر ہو کر ایک دوسرے پر گولی چلا دی۔ شکا گو پولیس کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں باپ بیٹے کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو ہی ایک سے زیادہ گولیاں لگیں جس کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔مرنے والے نوجوان کا 43 سالہ باپ ہسپتال میں ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔پولیس نے ہتھیار برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ شکاگو ٹربیون کے مطابق رواں برس اب تک اس شہر میں 800 کے قریب افراد کو گولی ماری جا چکی ہے۔