مقبوضہ وادی میں بارہ کشمیریوں کی شہادت کے بعد آج بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے
سرسبز مقبوضہ وادی کو ایک بار پھر قابض فوج نے لہو لہو کر ڈالا ، ڈھونگ الیکشن کیخلاف پر امن احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر بھارتی درندہ صفت افواج نے گولیاں چلا ڈالیں ،، بارہ کشمیری شہید جبکہ درجنوں زخمی کر دیئے ،، شہادتوں کیخلاف آج بھی وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ،، کئی علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے ، جہاں ہزاروں فوجی کی موجودگی بھی کشمیریوں کو احتجاج سے نہ روک سکی،، بڈگام ، پلوامہ ، سری نگر، بیرواہ سمیت کئی علاقوں میں بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا ،، پوری وادی کو اس وقت چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ،، لاکھوں فوج صرف مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے ، جہاں کسی کو بھی گھروں سے باہر نہیں نکلنے دیا جا رہا ،، قابض فوج زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولنسز کو بھی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے رہیں ادھر اننت ناگ میں ضمنی الیکشن بھی پچیس اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ،، جبکہ قابض اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کر رکھی ہے