ملتان میں اڈا لاڑ چوک پر 2دو بسوں کے تصادم میں بیس افراد زخمی ہوگئے

ملتان سے شجاع آباد جانے والی مسافر بس اڈا لاڑ چوک پر موڑ کاٹ رہی تھی کہ اسی دوران ملتان سے بہاولپور جانے والی تیز رفتاربس بے قابو ہو کر اس سے ٹکرا گئی، بسوں کے اس تصادم کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ تین شدید زخمی افراد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشر اسپتال ریفر کردیا گیا،