بلوچستان میں ایف سی اور حساس ادارے نے سوئی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کرلیا

بلوچستان میں ایف سی اور حساس ادارے نے سوئی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد کے قبضے دو آئی ای ڈیز،آر پی جی سیون کے چار گولے اور تخریبی مواد برآمد کرلیا۔ پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپر یشن کے دوران دوسوپچاس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ میانوالی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ اٹک میں پولیس اورحساس اداروں نے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔