پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کو ہم سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

احمد رشدی کو پاکستان کے پہلے پاپ سنگر ہونے کا اعزاز ملا جبکہ سب سے زیادہ گانے بھی احمد رشدی نے گائے ,, احمد رشدی کی خاصیت یہ تھی کہ ان کی آواز ہر ہیرو پر بالکل فٹ بیٹھتی ان کے گیت جب بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں تو یاد آجاتی ہے احمد رشدی کی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ احمد رشدی اداکار بننے نکلے تھے لیکن قسمت نے کیمرے نہیں مائیک کے سامنے لا کھڑا کیا۔ فلمی ناقدین کے مطابق چاکلیٹی ہیرو وحید مراد نے احمد رشدی کے گائے ہوئے گیتوں کے ساتھ بھرپور انصاف کیا
کئی ایوارڈز حاصل کرنے والا یہ عظیم گلوکار گیارہ اپریل انیس سو تراسی کو پرستاروں کو اکیلا چھوڑ کر اس سفر پر جا نکلا جہاں سے واپسی نہیں ہوتی کسی کی