چھ ماہ کا خلائی مشن مکمل کرکے 3 خلاباز واپس آگئے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کا مشن مکمل کرکے تین خلاباز زمین پر واپس آگئے۔ایک امریکی اور دو روسی خلابازوں نے سیوز کیپسو ل کے ذریعے خلا سے زمین کا سفر کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوںنے پیراشوٹ کے ذریعے قازقستان کے علاقے میں لینڈنگ کی جس کے کچھ دیر بعد تینوں افراد کو کیپسول سے باہر نکالا گیا۔ناسا کے خلائی مشن کے لیے تین خلا باز اب بھی بین الاقوامی اسٹیشن پر موجود ہیں۔