مبینہ روسی ہیکر بارسلونا سے گرفتار

امریکی حکام کی درخواست پر ہسپانوی پولیس نے ایک مبینہ روسی ہیکر کو بارسلونا شہر سے گرفتار کیا ہے۔ ہیکر کا نام پیوٹر لیواشوف بتایا گیا ہے۔ہیکر کو چند روز قبل ایک پولیس کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس گرفتاری کی تصدیق ہسپانوی نیشنل کورٹ کی خاتون ترجمان نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر کی ہے۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والا روسی ہیکر امریکی انتخابات کے دوران سائبر کرائم میں ملوث ہو سکتا ہے۔روس کے نشریاتی ادارے آر ٹی نے روسی ہیکر کی گرل فرینڈ کے حوالے سے بتایا کہ ہسپانوی پولیس نے گرفتاری سے قبل پیوٹر لیواشوف سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ بھی کی تھی۔