نائیجریا: فورسز کی کارروائی 57 دہشتگردہلاک،دوشہری زخمی
افریقی ملک نائیجر میں سیکورٹی فورسز نے دیفا ریجن میں دیہات پربوکو حرام کے جنگجووں کا حملے کو ناکام بنا دیا۔ فورسز کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں 57 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجر کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حملے میں 15 فوجی اہلکار اور دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد ہوا ہے۔