ساہیوال جیل میں دودہشت گردوں کو تختہ دار پرلٹکادیا گیا

ساہیوال جیل میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث دو دہشت گردوں کو صبح سویرے پھانسی دے دی گئی ، دونوں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، ملزمان کافی عرصہ سے ساہیوال جیل میں سزا کاٹ رہے تھے ملزمان میں محمد شاہدولد زمان اور محمد فضل ولد شاہ داد شامل ہیں،، پھانسی کے بعد دہشتگردوں کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا ،، جیل ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گرد پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔