خام تیل کے نرخوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں امریکی شیل آئل کی پیداوار بڑھنے کے باعث منگل کو خام تیل کے نرخ گر گئے۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی مئی کے لئے سپلائی چار سینٹ کی کمی کے ساتھ 55.94 ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی سی ایل سی ون آئل آٹھ سینٹ کی کمی کے ساتھ 53.23 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔