بھارتی را کے دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر بھارتی میڈیا مسلسل زہر اگلنے میں مصروف ہے

کراچی اور بلوچستان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے کلبھوشن یادیو کو فوجی عدالت کی جانب سے فری اینڈ فیئر ٹرائل کے بعد موت کی سزا سنائی گئی تو بھارت تلملا اٹھا ، بھارتی میڈیا زہر اگلنے میں تاحال مصروف ہے ، جبکہ دہشتگرد کو ہیرو کو طور پر پیش کر رہا ہے ، کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیانات کے باوجود بھارت کھل کر اس کی حمایت کر رہا ہے ، ادھر پاکستان کی جانب سے معاملے پر دو ٹوک موقف اختیار کیا گیا ،وزیردفاع خواجہ آصف کے مطابق بھارت جس مرضی حد تک جائے ، پاکستان ہر فورم پر اس معاملے کا دفاع کریگا ،بھارت وزرا بھی زہرفشانی میں مصروف ہیں ،،بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں پاکستان کیخلاف وہی روایتی اور گھٹیا زبان استعمال کی ، جبکہ دہشتگرد کی بھرپور حمایت کی ، کلبھوشن یادیو مارچ دو ہزار سولہ میں بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار ہوا، وہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس کمانڈر ہے ، جس نے اپنے اعترافی بیان میں سب کچھ اگلا ہے یہ بھی بتایا کہ وہ بلوچستان اور کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے آیا اور سی پیک کے منصوبے کو سبوتاژ کرنا اس کے ٹاسک میں شامل تھا ،، گزشتہ روز آرمی چیف نے را کے دہشتگرد کلبھوشن کی سزائے موت کی توثیق کی تھی