میکسیکو سٹی:زیر تعمیرعمارت میں کنکریٹ کا بڑا ٹکرا گر گیا،7 افراد ہلاک

میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں زیر تعمیر کار پارکنگ کی عمارت میں کنکریٹ کا بڑا ٹکرا گرنے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر کے ایمر جنسی سروسزکے سربراہ فیوستو لوگو نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے نتیجے میں7 افراد ہلاک اور 10زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،ملبے کے نیچے اب بھی مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔