چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت خطے کیلئے گیم چینجر ہے،دشمن اس عظیم الشان سرمایہ کاری پیکیج سے پریشان ہے:شہبازشریف

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ملاقات کےموقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے، پاکستان کے دوست سی پیک سے خوش ہیں ،،، شہبازشریف نےکہاکہ کوئی مخالف بھی ہمارے منصوبوں کی شفافیت پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی،،، لیکن باشعور عوام نے لاتعلق رہ کر اس سازش کو ناکام بنایا،انہوں نےکہاکہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے بعض سیاسی عناصرآج تنہا ہو چکے ہیں۔اب باشعور عوام شکست خوردہ عناصر کی منفی سیاست سے لاتعلق ہوچکے ہیں، ملک دھرنوں یا احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں