اساتذہ کو تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے،صحت مند معاشرے کی تکمیل شعبہ تعلیم میں بہتری کے بغیر پوری نہیں ہوسکتی: رضا علی گیلانی

جامعہ پنجاب میں میڈیکل کالج کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے طلباء اور اساتذہ کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،، اساتذہ کو چاہیے کہ وہ مستقبل کے معماروں کی تربیت کے لیے اپنی صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں،، پاکستانی قوم سب سے باصلاحیت قوم ہے جسکو اعتماد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی اور تربیت میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے،، تقریب سے وائس چانسلر جامعہ پنجاب ظفر معین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔