الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل شانگلہ کے دو ممبران کو ڈی سیٹ کردیا

دونوں ممبران کے خلاف عوامی نیںشنل پارٹی کےقائد اسفند یار ولی کی طرف سے ارباب طاہر خلیل نے درخواست دائر کی تھی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے سماعت کرتے ہوئے دونوں ممبران کو ڈی سیٹ کردیا، ضلع کونسل شانگلہ کے ممبران شمس الرحمن اور گل محمد کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے،،، لیکن ضلع ناظم کے الیکشن میں انہوں نے ن لیگی امیدوار کو ووٹ ڈالا تھا، جس کی بنا پر انہیں نااہل کیا گیا، دونوں کونسل ممبران کو کے پی کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار تیرہ کی شق اٹھہتر کے تحت ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔