کلبھوشن یادیو کے معاملے پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا: خورشید شاہ

پارلیمنٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف آئین پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہے بھارتی جاسوس کے معاملے پر بھی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا ،، تاہم کلبھوشن را کا ایجنٹ ہے ، اور آرمی ایکٹ کے تحت جاسوس کی سزا یہی ہے ، جو بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو ملی ،، حکومت کی جانب سے دو ٹوک موقف کی ضرورت ہے،حکومت دنیا کو بتائے کہ پاکستان نے جو کام کیا وہ قانونی اور آئینی طور پر کیا ،، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یا آصف زرداری کے ساتھیوں کو اٹھانے پر ہمارا احتجاج اصولوں پر مبنی ہے، ہمیں گرفتاریوں پر نہیں اٹھا کر غائب کرنے پر تشویش ہے،، کارکنوں کو ماورائے آئین اٹھانے کے معاملے پر کل قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کرینگے،،