پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر معطل کرکٹر ناصر جمشید کو بھی نوٹس آف چارج جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ اعلامیے کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ناصر جمشید کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج بھجوایا گیا ہے ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات میں عدم تعاون پر ناصر جمشید کو چارج شیٹ بھجوادی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ناصر جمشید ان دنوں لندن میں ہے اور اس کا نام سپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار کے طور پر لیا جا رہا ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید نے بکیوں کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔۔ تاہم ناصر جمشید نے ابھی تک نہ تو پی سی بی سے رابطہ کیا ہے اورنہ ہی اپنے اوپر عائد الزامات کی صفائی دی ہے۔۔ دوسری جانب فکنسگ کے الزمات سے انکار پر شاہ زیب حسن کا کیس ٹریبونل کو بھجوا دیا گیا ہے۔۔ ٹریبونل شاہ زیب حسن سے تحقیقات کرے گا