عمران خان اپنے جھوٹ اور فسادی سیاست سے پوری قوم کا صبر آزما رہے ہیں,وزیر مملکت مریم اورنگزیب

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاناما قوم کا نہیں عمران خان کا سیاسی مسئلہ ہے ،،عمران خان کو عوام اِن کی حرکتوں کی وجہ سے مسترد کر چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ پاناما کا فیصلہ سپریم کورٹ پر چھوڑ دیں اور الیکشن کمیشن میں فورا فنڈنگ کا جواب دیں ،،اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دیں ،سوال کا جواب گالی سے نہ دیں ،،پاکستان کے عوام چیئرمین پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن میں جواب کے منتظر ہیں