آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،، ترجمان کے پاک فوج کے مطابق امریکی سفیر نے پاک فوج کی خطے میں قیام امن کے لیے خدمات کو سراہا، ڈیوڈ ہیل نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد کو مثبت اقدام قرار دیا