بالائی،میدانی اور وسطی علاقوں میں بارشوں اور تیزہواؤں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی

ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، بالائی، میدانی اوروسطی علاقوں میں بارشوں اورتیزہواؤں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ہے۔ ملک میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے باوجود کراچی سمیت اندرون سندھ میں گرمی کا راج برقرار ہے،شہیدبینظیرآباد،چھور میں پارہ تینتالیس، سکھر میں اکتالیس ڈگریسینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ کراچی سمیت ملک کےجنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے چار سے پانچ ڈگری زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ رالپنڈی، گوجرانوالہ، بہاولپور، سکھر، لاڑکانہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستانمیں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پاراچنار چھبیس،گڑھی دوپٹہ بیس،لاڑکانہ میں نوملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔