عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کوئی تھر جیسا علاقہ دکھائیں جہاں اتنا کام ہوا ہو۔ بلاول بھٹو زرداری
تھرپارکر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا نے تھر کے عوام کو حقوق نہ دے کر زیادتی کی، تھر میں جو انقلاب آیا اس سے متعلق عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا، آئندہ پانچ سالوں میں تھر کی وجہ سے سندھ میں بے مثال تبدیلی آئے گی، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کوئی تھر جیسا علاقہ دکھائیں جہاں اتنا کام ہوا ہو، بینظیر بھٹو کا خواب پورا ہوتا دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے,چیئرمین پیپلزپارٹی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کراچی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے، انہیں کراچی سے عبرت ناک شکست دیں گے جب کہ پیپلزپارٹی سندھ اور وفاق سے 2018 کا الیکشن جیتے گی,بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ کراچی کا لوکل باڈی سسٹم مخصوص جماعت کے پاس ہے، وہ مخصوص سیاسی جماعت آپس میں لڑرہی ہے، یہ نہ خود کام کررہے ہیں، نہ کسی اور کو کرنے دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کراچی والے صرف پیپلز پارٹی کو ووٹ دے پھر ہم دیکھاتے ہیں ترقی اور سہولیات کیا ہوتی ہے