جو حقائق ہمارے حق میں جاتے تھے وہ چھپائے گئے، جس بات پر نکالا گیا اسکا ثبوت بھی جے آئی ٹی کو نہیں ملا، یہ مقدمہ نواز شریف کے خلاف انتقام ہے,سابق وزیراعظم نوازشریف
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ کروڑوں عوام ساتھ ہیں،اس لیے یہ نوازشریف کوبرداشت نہیں کرتے، جس بات پر نکالا گیا اسکا ثبوت بھی جے آئی ٹی کو نہیں ملا،کہتا چلا آرہاہوں کہ یہ مقدمہ نوازشریف کے خلاف انتقام ہے، میرا کیس دہشت گردی کا کیس نہیں تھا،،، نوازشریف کا کہنا تھا کہ سماعت میں جےآئی ٹی کےایک ایک کرکےپول کھل رہے ہیں،واجد ضیا نے کہا نواز شریف کی تنخواہ کے حوالے سے ہمارے پاس ثبوت نہیں، واجد ضیا کے بیان سے ہمارے حق میں جانے والے حقائق بھی سامنے آئے۔اس سے قبل احتساب عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چھ ماہ میں فیصلے کا نہیں سزا کا کہا گیا تھا،کیا اڈیالہ والوں کو پہلے ہی علم ہو گیا ہے کہ کوئی شخص آ رہا ہے جو صفائیاں ہو رہی ہیں،جو لوگ نسلوں سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں وہ وفاداریاں تبدیل نہیں کریں گے،وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو عوام کبھی ووٹ نہیں دیں گے،سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں شہباز شریف نے مثالی کام کیے،چودھری نثار کے حوالے سے سوال پرنوازشریف نے کہا کہ چودھری نثار کے بارے میں قوم سب جانتی ہے میرے سے سننا نہیں چاہتی۔