وزیر اعظم اور خورشید شاہ کی پہلی ملاقات, وزیراعظم ایک دن پہلے حکومت تحلیل کرنے کی تجویز مسترد کردی

وزیر اعظم شاہد خاقان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ملاقات میں نگران حکومت کے قیام کے لئے مشاورت کی گئی۔ذرائع کےمطابق نگران حکومت کے حوالے سے وزیر اعظم اتحادیوں اور خورشید شاہ اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت کریں گے,اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے پوچھا کوئی نام ہیں تو بتائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ 15 مئی سے پہلے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا جائے ۔ وزیراعظم نےایک دن پہلے حکومت تحلیل کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ حکومت ایک دن پہلے تحلیل کرنے سے90روز اورحکومت مدت پوری کرے تو60روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں۔خورشید شاہ کا کہا ہے کہ ہم نے چار ماہ کے بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پررہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کا سال کا بجٹ لانےکا جواز نہیں بنتا۔آئندہ حکومت کو آ کر بجٹ دینا چاہیے۔ہم نگران وزیراعظم کے نام پراتفاق کر کے اپوزیشن لیڈر کو دیں گے