مبینہ زیادتی کی شکار 8 سالہ یتیم بچی انصاف کےلئےسپریم کورٹ پہنچ گئی۔انصاف نہیں مل رہا،چیف جسٹس از خود نوٹس لیں, والدہ شرمینہ بی بی
زیادتی کی شکار اٹک کی 8 سالہ یتیم بچی اور اس کی والدہ نے انصاف کیلئے سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹادیا۔متاثرہ بچی کی والدہ شرمینہ بی بی نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کہ اپیل کر دی۔ شرمینہ بی بی کا کہنا ہے کہ میری بچی جماعت دوئم کی طالبہ ہے۔ انکی یتیم بچی کو محلے دار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔اطلاع پرپولیس فوری جائےوقوعہ پرپہنچی۔واقعہ 25 فروری دو ہزار اٹھارہ کو پیش آیا۔ ملزم ناصر اقبال کو درجنوں افراد نے دیکھا۔
شرمینہ بی بی کا کہنا ہےکہ ملزم کےگھر والوں نے مقدمہ درج نہ کرنےکیلئےدباؤ ڈالا۔پولیس اور مقامی ڈاکٹر نے ملزم سے مل کر کیس خراب کر دیا اور اسے ضمانت پر رہا کردیاگیا۔بیوہ ہوں، چیف جسٹس انصاف دلانے کےلئےازخود نوٹس لیں۔خاتون اور بچی چیف جسٹس سےانصاف کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں