مقبوضہ کشمیرمیں آج مکمل ہڑتال ہے
مقبوضہ کشمیرمیں نام نہادبھارتی پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد اورکشمیریوں اور ان کی قیادت کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔
ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق اوریاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی۔یہ ہڑتال سری نگرسنٹرل جیل میں بھارتی پولیس اورفورسز کی طرف سے حالیہ حملوں اور کشمیر کی اہم ترین شاہراہ کو عوام کی نقل وحرکت کے لئے بند کرنے کے خلاف بھی کی جارہی ہے۔