حضرت خواجہ نظام الدین اولیا رحمتہ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت کیلئے دلچسپی رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب
وزارت مذہبی امور نے بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیا رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس میں شرکت کیلئے دلچسپی رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ باقاعدہ فارموں پر درخواستیں وزارت مذہبی امور میں اس ماہ کی 25 تاریخ تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔عرس کے بارے میں تفصیلات اور ہدایات سرکاری ویب سائٹ www.hajinfo.org یا www.mora.gov.pk پر فراہم کی گئی ہیں۔حضرت نظام الدین اولیا رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس اس سال 12سے 19دسمبر تک بھارت میں ہو گا۔