لاہور20 روپے کے تنازعے پر نوجوان کا قتل
لاہور میں 20روپے کے تنازعے پر نوجوان کو قتل کردیا گیاہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ شام ساندہ کے علاقہ میں پیش آیا۔ محض 20 روپے کے تنازعے پر 30 سالہ نوجوان زوالفقار نا می شخص کو قتل کردیا گیاہے۔مقتول ذوالفقار پنکچر لگانے کا کام کرتا تھا۔ پولیس تفتیش کے مطابق چار روز قبل پنکچر لگانے کی مزدوری کے معاملے پر ذوالفقار کا کسی نامعلوم شخص سے جھگڑا ہوا۔ ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے روانہ ہو گیا۔چار روز بعد ملزم نے آ کر ذوالفقار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا، اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔