23 مئی تک ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےبھارتی انتخابات کےنتائج 23 مئی تک سامنےآئیں گے، 23 مئی تک ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا، ہم نےجو اقدامات کیے وہ اپنے طور پر کیے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشاہدحسین سیدکی زیرصدارت قائمہ کمیٹی وزارت خارجہ کے اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا یو اے ای میں سزا پوری کرنےوالےقیدیوں کی واپسی کیلئےکوشاں ہیں، سعودی عرب سے بات ہوچکی،2107قیدی رہاہوں گے، یواےای کےساتھ قیدیوں کی رہائی پربات جاری ہے، رمضان میں یواے ای کی جانب سےخوشخبری ملےگی۔