نیب نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف ایک اور کیس کھول دیا
نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر اکرم درانی کے خلاف ایک اور کیس کھول دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیراکرم درانی کے خلاف بطور وزیر ہائوسنگ مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنیکی تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ۔اکرم درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے جہاں ان سے آمدن سے زائد اثاثہ کیس کے بعد بطور وزیر ہائو سنگ مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنے کی تحقیقات بھی کی گئیں۔دوسری جانب اکرم درانی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنے پر بلایا گیا۔