طاہر شاہ نے اپنے نئے گانے کے ریلیز ہونے کی ’خوشخبری‘ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے دی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دھرا دھر اس گانے پر اپنا ردعمل دینا شروع کر دیا۔
پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کا نیا گانا ’فرشتہ‘ ریلیز کیا ہوا چند ہی منٹوں بعد یہ سوشل میڈیا پر ’دھوم‘ مچانے لگا اور پاکستان میں ہیش ٹیگ طاہر شاہ اور فرشتہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ اپنا نیا گانا ریلیز ہونے کی ’خوشخبری‘ بھی طاہر شاہ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے دی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دھرا دھر اس گانے پر اپنا ردعمل دینا شروع کر دیا۔ اس سے قبل بھی طاہر شاہ اپنے گانے ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ سے کافی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ طاہر شاہ کے نئے گانے ’فرشتہ‘ کی ویڈیو اینیمیٹڈ ہے اور خود طاہر شاہ 5 منٹ 44 سیکنڈ دورانیے کے اس گانے میں کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہے۔