گورنر پنجاب سے رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات
گورنر پنجاب سے رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی ہے۔وفدمیں شاہ جہاں ملک،پیرناظم شاہ اورگوہراعجازسمیت دیگرشامل ہیں۔ رائس ایکسپوٹر نےگورنر پنجاب کو آٹھ وینٹی لیٹرز اور ایک سو پچاس ٹن چاول کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وینٹی لیٹرزکاعطیہ تاریخی اقدام ہے۔شاہ جہان ملک نے کہا کہ رائس ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کورونا کیخلاف جنگ میں گور نر پنجاب کیساتھ ہے