اسلام آباد۔حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے: شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے،ہفتہ کواسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کیلئے ایک متفقہ طریقہ کار واضع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک نو خصوصی پروازوں کے ذریعے 1600 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے جبکہ ہزاروں پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔شاہ محمود قریشی نے تبلیغی جماعت کے کارکنوں پر بھی زور دیا کہ وہ کینیا، تنزانیہ اور سوڈان سمیت جس ملک میں بھی ہیں پاکستانی سفیروں سے رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی واپسی کی حکمت عملی بھی تیار کی جارہی ہے