شہباز شریف کا راجہ اشفاق سرور کی وفات پراظہار تعزیت
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے سینئر رہنما،سابق ایم این اے راجہ اشفاق سرور کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ اشفاق سرور قابل فخر اوردبنگ لیگیوں میں شامل تھے۔وہ عوام کی نبض پر ہاتھ رکھنے والے ایک زیرک سیاستدان تھے۔قائد محمد نواز شریف کے وفادار ساتھیوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کی رحلت مسلم لیگ (ن)اور معاشرے کا بڑا نقصان ہے۔اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔( آمین)